ایرانی فوج کی بحری جہازوں پر فائرنگ، خطے میں کشیدگی میں اضافہ

تہران (کشمیر ڈیجیٹل)خلیج میں کشیدگی کے باعث سمندری سکیورٹی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ۔ آبنائے ہرمز کے قریب دو مختلف بحری جہازوں پر فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

میری ٹائم ذرائع کے مطابق ایک جہاز نے اطلاع دی کہ اس پر ایران کے ساحل سے تقریباً 8 ناٹیکل میل (15 کلومیٹر) مغرب میں فائرنگ کی گئی

مزید یہ بھی پڑھیں:نشہ آوراشیاء کا استعمال،کرکٹر محمد نواز کیخلاف انکوائری کا فیصلہ

تاہم خوش قسمتی سے تمام عملہ محفوظ رہا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔اس سے چند گھنٹے قبل ایک اور کارگو جہاز پر عمان کے قریب 15 ناٹیکل میل (28 کلومیٹر) شمال مشرق میں فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں جہاز کے برج کو شدید نقصان پہنچا۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ جہاز ایم ایس سی فرانسسکا، دمام سے سنگاپور جا رہا تھا۔سرکاری ایرانی خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق یہ کارروائی ’سمندری قوانین کے نفاذ‘ کے تحت کی گئی کیونکہ متعلقہ جہاز نے جاری کردہ وارننگز کو نظر انداز کیا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:باغ ، حویلی میں افسوسناک واقعات، ایس پی ریاض مغل کا بڑا انکشاف

دوسری جانب خلیجی ممالک نے ان واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خلیجی ریاستیں مسلسل جنگ بندی، امریکی بحری ناکہ بندی کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو کھولنے پر زور دے رہی ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کے لیے نہایت اہم گزرگاہ ہے، جہاں کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی معیشت پر براہ راست اثر ڈال سکتی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شاہ غلام قادرنے آزاد کشمیر حکومت پر فنڈز اور کارکردگی پر سخت سوالات اٹھا دیے

خطے میں جاری صورتحال کے پیش نظر پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کی کوششوں کو بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے، تاکہ کشیدگی کم کر کے مذاکرات کا عمل دوبارہ شروع کیا جا سکے۔

Scroll to Top