پاکستان نے سہ ملکی ون ڈے کا فائنل جیتنے کیلئے کتنے سال انتظار کیا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو فائنل میں شکست دے کر سہ ملکی ون ڈے سیریز کا ٹائٹل جیت لیا اور 18 سال سے جاری انتظار بھی ختم کردیا۔

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2008 میں سہ ملکی ون ڈے سیریز کی ٹرافی اپنے نام کی تھی، جس کے بعد اسے اس فارمیٹ میں چیمپئن بننے کیلئے طویل انتظار کرنا پڑا۔

18 سال بعد تاریخی کامیابی
پاکستان نے آخری بار 2008 میں بنگلادیش میں کھیلے گئے کٹپلائی کپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر سہ ملکی ون ڈے سیریز کا ٹائٹل جیتا تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایک دو سیریز میں ناکامی پر کھلاڑیوں کو باہر نہ کریں، شاہین آفریدی

 پاکستان کی اس  کامیابی کے بعد قومی ٹیم کو دوبارہ سہ ملکی ون ڈے ٹورنامنٹ کا چیمپئن بننے میں 18 سال لگ گئے۔

بالآخر انتظار کی گھڑیاں ختم
سری لنکا کے خلاف فائنل میں کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے طویل عرصے سے جاری ٹائٹل کا انتظار ختم کردیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ آسٹریلیا کو شکست دیکرعالمی نمبر ون بن گئی

یوں قومی ٹیم نے ایک بار پھر سہ ملکی ون ڈے کرکٹ میں اپنی کامیابی کا لوہا منوا لیا۔