پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے معاملے کی باضابطہ تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے
جس سے قومی کرکٹ ٹیم کیلئے ایک نئی مشکل کھڑی ہو گئی ہے۔یہ ٹیسٹ گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران لیا گیا تھا جس میں محمد نواز کے نمونے میں ممنوعہ یا نشہ آور شے کے استعمال کے شواہد سامنے آئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:باغ ، حویلی میں افسوسناک واقعات، ایس پی ریاض مغل کا بڑا انکشاف
اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا۔اطلاعات کے مطابق آئی سی سی سے تفصیلات موصول ہونے کے بعد پی سی بی نے فوری طور پر داخلی تحقیقات شروع کر دیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میں ریکریئیشنل ڈرگ کے استعمال کی نشاندہی ہوئی ہے، جس پر قواعد کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں عام انتخابات جولائی میں ہوں گے، التواء کی افواہیں بے بنیاد ہیں: چیف الیکشن کمشنر
پی سی بی آج اس معاملے میں پیش رفت سے متعلق آئی سی سی کو بھی آگاہ کرے گا، جبکہ تحقیقات کے نتائج کی روشنی میں مزید اقدامات کا تعین کیا جائے گا۔
دوسری جانب محمد نواز نے سنٹرل اے ٹیسٹ کو ماننے سے انکار کر دیا ہے، قریبی ذرائع کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے ورلڈ کپ کے دوران کوئی غیر قانونی دوا استعمال نہیں کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:عدالت العالیہ آزاد کشمیر: بلدیاتی نمائندگان کے اختیارات اور فنڈز کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا
محمد نواز نے سنٹرل بی کا دوسرا ٹیسٹ دوبارہ جمع کروا دیا ہے، ان کا خیال ہے کہ پہلی رپورٹ غلط ہو سکتی ہے، اس لیے دوسرا ٹیسٹ کرایا گیا ہے، دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ 30 اپریل تک آنے کا امکان ہے۔




