نیلم (کشمیر ڈیجٹل سے)محکمہ سول ڈیفنس ضلع نیلم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دریائے نیلم کے کنارے پڑا مشتبہ بم تحویل میں لے کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر خواجہ خالد محمود کی ہدایت پر بم ڈسپوزل کمانڈر (ر) صوبیدار چوہدری محمد اشرف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہریوں کی نشاندہی پر فوری رسپانس دیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا: ممبران صوبائی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کافیصلہ
محکمہ ڈیفنس کی ٹیم نے نیلم ویلی میں ممکنہ خطرے کو جان جونکوں میں رکھ کر علاقے کو بڑی تباہی سے بچالیا جس سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے شہری محفوظ رہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کا 25 اپریل کے بعد آزادکشمیر اسمبلی کے گھیرائو کا اعلان
اس موقع پر سول ڈیفنس کی اہمیت اور افادیت ایک بار پھر واضح ہو گئی۔محکمہ سول ڈیفنس کسی بھی ہنگامی صورتحال، قدرتی آفات، حادثات اور جنگی حالات میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔
تربیت یافتہ عملہ جدید مہارتوں کے ذریعے بم ڈسپوزل، ریسکیو آپریشنز، ابتدائی طبی امداد اور عوامی آگاہی جیسے اہم فرائض سرانجام دیتا ہے۔عوامی حلقوں نے سول ڈیفنس کی اس بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے معاشرے کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد مذاکرات : بریک تھرو ہوا تو ایرانی قیادت سے ملاقات کا خواہشمند ہوں، ٹرمپ
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مشتبہ شے یا خطرے کی صورت میں فوراً متعلقہ اداروں کو اطلاع دیں تاکہ بروقت اقدامات کے ذریعے قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔




