ادھم پور :مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 21 افراد ہلاک، 60 سے زائد زخمی

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک بھاری بھرکم مسافر بس پھسلن کے باعث پتھریلی ڈھلوان سے نیچے گھاٹی میں جا گری جس کے نتیجے میں کم از کم 21 افراد ہلاک ہو گئے ۔

کشمیر نیوز سروس (KNS) کے مطابق، ایک اہلکار نے اطلاع دی کہ یہ حادثہ ادھم پور ضلع کے کنوٹے گاؤں کے قریب پیش آیا۔

سول ایڈمنسٹریٹر پریم سنگھ نے بتایا کہ 42 نشستوں والی بس 60 سے زائد افراد کو رام نگر قصبہ سے ادھم پور شہر لے جا رہی تھی کہ پہاڑی علاقے میں ایک تیز موڑ پر ایک آٹورکشا سے ٹکرا گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سول ڈیفنس ٹیم کی بروقت کارروائی،بم برآمد،نیلم ویلی کو بڑی تباہی سے بچالیا

بس سڑک سے ہٹ کر تقریباً 30 میٹر (100 فٹ) نیچے کھائی میں گر گئی۔ایسوسی ایٹڈ پریس نیوز ایجنسی کے مطابق سنگھ نے کہا کہ 19 مسافروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر نے ان کے نکالنے کے بعد ہسپتال میں دم توڑ دیا۔

تقریباً 45 دیگر زخمی ہیں جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے، اور مختلف مراکز صحت میں زیر علاج ہیں۔سب ڈسٹرکٹ ہسپتال (ایس ڈی ایچ) رام نگر کے ایک ہیلتھ اہلکار کے مطابق، زیادہ تر متاثرین کی موت سر میں شدید چوٹیں لگنے اور اندرونی خون بہنے کی وجہ سے ہوئی۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن غربی باغ کا پائور شو، ،اہم فیصلے،پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں سڑکوں پر ہونے والی اموات کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے، جہاں سالانہ لاکھوں لوگ ہلاک اور زخمی ہوتے ہیں۔

زیادہ تر حادثوں کا ذمہ دار لاپرواہی سے ڈرائیونگ، خراب سڑکوں اور پرانی گاڑیوں کو ٹھہرایا جاتا ہے۔

Scroll to Top