اسلام آباد مذاکرات : بریک تھرو ہوا تو ایرانی قیادت سے ملاقات کا خواہشمند ہوں، ٹرمپ

نیویارک (کشمیر ڈیجیٹل)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بریک تھرو ہوا تو ایرانی قیادت سے ملاقات کرنا چاہوں گا۔

امریکی صدر ٹرمپ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکی نائب صدر کی قیادت میں وفد اسلام آباد کے راستے میں ہے۔ امریکی وفد چند گھنٹوں میں مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ جائے گا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہیلتھ ملازمین کا انوکھا احتجاج، خواتین نے دوپٹے جلا دیئے، کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ہونے جا رہے ہیں، اور آج پاکستان میں معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔

امریکی صدر نے مذاکرات کی ناکامی کے بارے میں شکوک و شبہات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت کر رہے ہیں ، اس وقت کوئی بھی گیم نہیں کھیل رہا۔

دوسری جانب سینئر ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا سے مذاکرات کرنے پر مثبت غور کر رہے ہیں،مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم مودی کے افتتاح سے ایک دن قبل راجستھان آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی

علاوہ ازیں اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے تیاریاں تیزی سے جاری ہیں ، سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔

قبل ازیں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ وہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور میں شریک نہیں ہوں گے تاہم پاکستان اس کو کامیاب بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کے سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ مذاکرات کو کامیاب بنانے کے لیے پاکستان رابطے اور کوششیں کر رہا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز سے جاری کشیدہ صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قیامِ امن کے لیے پاکستان اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔

صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز کشیدہ حالات کے تناظر میں اپنے سوشل میڈیا ٹروتھ سوشل پر کہا کہ اس کے باوجود امریکی وفد کل مذاکرات کے لیے اسلام آباد جائے گا۔ اُنہوں نے اِسے ایران کے لیے کسی بھی قسم کی ڈیل کے لیے آخری موقع قرار دیا اور کہا کہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں ایران کو شدید جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Scroll to Top