کوئی ذہین شخص وائٹ ہاؤس آ رہا ہے: ٹرمپ نے دنیا کو تجسس میں ڈال دیا

نیویارک (کشمیر ڈیجیٹل)امریکی صدر ٹرمپ نے دنیا کو یہ کہہ کر تجسس میں ڈال دیا کہ ’’کل ہماری طرف سے سرپرائز آئے گا، مثبت چیزیں ہونے والی ہیں، کوئی ذہین شخص وائٹ ہاؤس آ رہا ہے۔‘‘

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہمارے ملک کی کیئر کرنے والے کی پریس کانفرنس ہوگی، اور یہ ہمارے ملک کیلئے اچھا ہوگا، پریس کانفرنس میں ایران سے متعلق بھی سوال ہوں گے اور اس طرح یہ پریس کانفرنس اس متعلق بھی ہو جائے گی۔

امریکی صدر ٹرمپ نے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل سے اظہار تشکر کیا، اور کہا پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر بہترین شخصیات ہیں، انھوں نے بہت مدد کی، سید عاصم منیر ’’گریٹ گریٹ‘‘ فیلڈ مارشل ہیں۔ انھوں نے کہا میں سعودی عرب، یو اے ای، بحرین، قطر کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ایرانی بحریہ کی 2بھارتی آئل ٹینکرزپر فائرنگ،آبنائے ہرمز سے گزرنے سے روک دیا

ان کا کہنا تھا کہ ایران اور لبنان کو ملا کر میں نے 10 جنگیں روکی ہیں، ہمارے دور میں امریکا دوبارہ عروج پر جا رہا ہے، دنیا بھر میں امریکا کی عزت کی جاتی ہے، ہمیں اپنی طاقت پر شرمندگی نہیں، اپنے ملک کا دفاع کر رہے ہیں، گزشتہ 2 ماہ میں اپنے ملک کا دفاع کیا۔

میں امن پسند ہوں، پاکستان اور بھارت کی جنگ روک کر 35 سے 50 ملین لوگوں کی جان بچائی، امن کے لیے مجھے جنگوں میں مداخلت کرنی پڑتی ہے، ہم الیکشن نہ جیتتے تو امریکا بھی تیسری دنیا کے ممالک کی طرح ہو جاتا، امریکا میں بھی جرائم، اموات اور بیماریاں پیدا ہو جاتیں، آج ایسا امریکا ہے جس پر ہر شہری فخر محسوس کرتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صحافت اور سیاست لازم و ملزوم ہیں، اخبارات کے مسائل حل کریں گے: وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور

ٹرمپ نے کہا ہم نومبر میں مڈٹرم الیکشن بھی جیت رہے ہیں، مڈٹرم الیکشن اس طرح جیتیں گے جیسے پہلے کبھی کسی نے نہیں جیتا، ہمارے پاس ایران سے متعلق اچھی خبر بھی ہے، آج دنیا کے لیے ایک عظیم دن ہوگا، ایران نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھلا ہے، اور اب آبنائے ہرمز کاروبار کے لیے تیار ہے۔

انھوں نے کہا آبنائے ہرمز کی صورت حال اب مکمل بہتر ہو گئی ہے، ایران امریکا کی مدد سے آبنائے ہرمز سے مائنز ہٹا رہا ہے، ناکہ بندی تب تک برقرار رہے گی جب تک 100 فی صد ڈیل مکمل نہیں ہوتی، ایران کے ساتھ کسی پیسے کی لین دین نہیں ہوگی۔

Scroll to Top