مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری مردانہ) مظفرآباد ڈاکٹر محمد نعیم خواجہ نے پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنل رجسٹریشن اتھارٹی کی جانب سے ضلع کے رجسٹرڈ اور تجدید شدہ نجی سکولوں کی تازہ ترین فہرست جاری کر دی ہے۔
ڈی ای او نے والدین سے گزارش کی ہے کہ بچوں کے داخلے سے قبل ادارے کی رجسٹریشن یا تجدید کا اسٹیٹس لازمی چیک کریں۔ غیر رجسٹرڈ اداروں میں داخلے کی صورت میں تعلیمی حرج اور مالی نقصان کا اندیشہ ہوگا جس کی ذمہ داری والدین پر ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:صحافت اور سیاست لازم و ملزوم ہیں، اخبارات کے مسائل حل کریں گے: وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور
ڈی ای او آفس کے مطابق وہ تمام نجی تعلیمی ادارے جو تاحال رجسٹرڈ نہیں ہوئے، تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے مجاز نہیں ہیں۔ ایسے اداروں کو فوری رجسٹریشن کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بصورت دیگر اتھارٹی کے وضع کردہ قوانین اور ضوابط کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ایران نے آبنائے ہرمز پر نگرانی سخت کردی، امریکی ناکہ بندی کا ردِعمل
ڈی ای او نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ضلع مظفرآباد میں تعلیمی معیار کو برقرار رکھنا اور طلباء کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔
–




