آزادکشمیر پولیس سینئر افسر سے محروم، سپرنٹنڈنٹ راجہ شہزاد انتقال کر گئے

سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجہ شہزاد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم کافی عرصہ سے پیٹ کے کینسر میں مبتلا تھے اور زیرعلاج رہے۔

راجہ شہزاد محکمہ پولیس میں دیانتدار، فرض شناس اور خوش اخلاق افسر کے طور پر جانے جاتے تھے۔ ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا گیا اور انہوں نے اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن طریقے سے سرانجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں: جواد خواجہ قتل کیس، پولیس حکام کی لواحقین کو آپریشن پر بریفنگ

راجہ شہزاد کو تین ماہ قبل بطور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ترقی دی گئی تھی۔

مرحوم کی نمازجنازہ آج نمازِ جنازہ بروز بدھ، 15 اپریل 2026 کو نیو سٹی، میرپور آزاد کشمیر میں دن 2 بجے ادا کی جائے گی۔

ادھر آئی جی آزادکشمیر لیاقت علی ملک نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجہ شہزاد کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔

لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ ہم سپرنٹنڈنٹ پولیس راجہ شہزاد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت، درجات کی بلندی ،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین

یہ بھی پڑھیں: آئی جی آزادکشمیر کیپٹن رلیاقت علی ملک نے ایک ماں کو اسکے بیٹے سے ملادیا

مختلف سماجی، صحافتی اور سرکاری حلقوں نے بھی راجہ شہزادکے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

Scroll to Top