چینی صدر کا بڑا اقدام، نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ عہدے سے برطرف

چین کے صدر نے نائب وزیر خارجہ کو اچانک عہدے سے برطرف کردیا،چینی وزارت انسانی وسائل نے مختصر بیان میں سن ویڈونگ کو برطرف کرنے کا اعلان کیا۔

چین کی وزارت انسانی وسائل نے مختصر بیان میں سن ویڈونگ کو برطرف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ چین کی اعلیٰ ترین حکومتی اتھارٹی کی جانب سے کیا گیا ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی غیرملکی شہری سے شادی پر پابندی عائد

تاہم بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ نائب وزیر خارجہ کو کیوں اور کب برطرف کیا گیا۔چینی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق سن ویڈونگ کی آخری عوامی سرگرمیاں 13 مارچ کو برونائی اور ملائیشیا کے چین میں سفیروں سے ملاقاتیں تھیں۔۔

اس سے دو روز قبل انہوں نے چین میں پاکستان کے سفیر سے دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی تھی۔گزشتہ سال چین نے 10 لاکھ سے زائد بدعنوانی کے مقدمات کی تحقیقات کیں اور 9 لاکھ 38 ہزار افراد کو سزائیں دیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا محکمہ صحت میں 246 آسامیوں پر ایڈہاک تقرریاں کرنے کا فیصلہ

چین کی کرپشن کے حوالے سے سالانہ رپورٹ کے مطابق تادیبی کارروائی کے مقدمات میں 69 صوبائی یا وزارتی سطح کے عہدیدار، 4155 بیورو سطح کے افسران، 35000 ضلعی سطح کے اہلکار اور ایک لاکھ 25 ہزار تحصیل یا مقامی سطح کے عہدیدار شامل تھے۔

Scroll to Top