پشاور(کشمیر ڈیجیٹل)خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین پر غیرملکی شہریوں سے شادی پر پابندی عائدکردی۔
خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے سول سرونٹ رولز میں تبدیلی کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا
مزید یہ بھی پڑھیں:اسرائیل عالمی قوانین اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے ،عاصم افتخار
خیبر پختونخوا کی حکومت نے سول سرونٹ رولز میں تبدیلی کرتے ہوئے سرکاری ملازمین پر غیر ملکی شہریوں سے شادی کرنے پر پابندی عائد کر دی۔
خیبرپختونخوا حکومت کے محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے سول سرونٹ رولز میں تبدیلی کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مال مویشی رکھنے والوں کو دودھ فروخت کرنے کی اجازت ہوگی،سپریم کورٹ
اعلامیے میں کہا گیا کہ سرکاری ملازمین نئے قانون کے تحت غیرملکی شہریوں سے شادی نہیں کرسکیں گے اور تمام ملازمین نئے قانون کے پابند ہوں گے۔
مزید بتایا گیا کہ کوئی بھی سرکاری ملازم اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی طرف سے تسلیم کردہ غیرملکی سے شادی کر سکتا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اگر کوئی سرکاری ملازم حکومت کی اجازت کے بغیر غیر ملکی شہری سے شادی کرتا ہے یا ایسا کرنے کا وعدہ کرتا ہے تو ان کے خلاف خیبرپختونخوا گورنمنٹ سرونٹس کےایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2011 کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔
نئے قواعد کے مطابق سرکاری ملازمین کو غیر ملکی شہری سے شادی کے لیے باقاعدہ درخواست دینا ہوگی، جو متعلقہ انتظامی محکمے کے ذریعے جمع کرائی جائے گی۔
درخواست کے ساتھ ضروری دستاویزات، کریکٹر کلیئرنس سرٹیفکیٹ اور ایک حلف نامہ بھی دینا لازمی ہوگا، جس میں غیر ملکی شہری کے کسی بھی غیر قانونی یا ریاست مخالف سرگرمی میں ملوث نہ ہونے کی تصدیق شامل ہوگی۔
حکومت کی جانب سے اجازت دیتے وقت مختلف عوامل کو مدنظر رکھا جائے گا، جن میں غیر ملکی شریک حیات کی قومیت، اس کے ملک کے پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات، سکیورٹی اور انٹیلیجنس پہلو اور متعلقہ اداروں کی کلیئرنس شامل ہیں۔
ایسے سرکاری ملازمین جو پہلے ہی بغیر اجازت غیر ملکی شہریوں سے شادی کرچکے ہیں، ان کے کیسز کو بھی ازسرنو حکومت کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ ان پر فیصلہ کیا جا سکے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت کو یہ اختیار بھی حاصل ہوگا کہ وہ کسی خاص کیس میں تحریری وجوہات کی بنیاد پر ان قواعد میں نرمی کر سکے۔
یہ نئے قواعد فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور صوبے بھر کے تمام سرکاری محکموں کو ان پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔




