مال مویشی رکھنے والوں کو دودھ فروخت کرنے کی اجازت ہوگی،سپریم کورٹ

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر میں شاھد زمان بنام آزاد حکومت کیس کیس کی سماعت ، عدالت عظمی کے فل بیُچ جس کی سربراہی چیف جسٹس سعید اکرم راجہ کررہے تھے ۔

سینئر جسٹس رضا علی خان، جسٹس چوہدری خالد یوسف بھی شامل تھے نے سماعت کی ،سول سوسائٹی و انجمن حقوق صارفین کی جانب سے ممتاز قانون دان راجہ امجد علی خان نے کیس کی پیروی کی۔

فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سیکریٹری حکومت و ڈی جی سمیت ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، جبکہ میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کی جانب سے مجسٹریٹ بلدیہ و چیف آفیسر حاضر ہوئے عدالت عظمی نے سوال کیا کہ عالمی معیار کی سٹیٹک لیب پر کام کہاں پہنچا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کا محکمہ صحت میں 246 آسامیوں پر ایڈہاک تقرریاں کرنے کا فیصلہ

فوڈاتھارٹی نے بتایا کہ سٹیٹک لیب کے لئیے مظفرآباد میں اراضی نوٹیفائی ہو چکی ہے اب حکومت اس کا پی سی ون تیار کررہی ہے۔

جبکہ لیب چلانے کے لئے پی سی ایس آئی آر لیب لاہور سے معاہدہ کیا جائے گا، چیف جسٹس نے قرار دیا کہ خوردنی اشیاء کے لئے لیبارٹری میں کوئی تساہل اور کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔۔

لاہور میں قائم PCSIR لیب کی جاری تصریحات بغیر ایک پیسہ نہیں لگنا چاہیے تاکہ ایک معیاری اور شفاف ترین نظام بن سکے۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی عالمی سفارتکاری میں کامیابی،اسحاق ڈار دنیا کے مقبول ترین لیڈر قرار

چیف جسٹس نے متعلقہ اداروں پر برہمی کا اظہار کیا کہ دودھ و دیگر خوردنی اشیاء معاملے پر کوتاہی برتی جاتی ہے۔۔

جسٹس سعید اکرم نے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ آپ ناقص، دو نمبر جعلی یا ملاوٹی خوردنی اشیاء پر ملزم پر صرف جرمانہ کریں اور ان کو پھر سے غیر معیاری اشیاء بیچنے کی اجازت دیدیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دودھنیال :عابد افضل بٹ کا تگڑا وار، درجنوں افراد مسلم کانفرنس میں شامل

ایسے عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انکا کاروبار سیل کیا جائے تاکہ نشان عبرت بنیں۔

راجہ امجد علی خان ایڈووکیٹ نے عدالت عظمی سے استدعا کی کہ شہر میں دودھ کا کاروبار کرنے والی دوکانوں کو دیکھا جائے جس کے بیک اینڈ پر کوئی گائے بھینسوں کا باڑہ ہو گا اسی کو کاروبار کی اجازت دی جائے۔

تاکہ مشکوک دودھ کی ترسیل بند ہو عدالت نے اس پر بھی ڈائریکشن جاری کرتے ہوئے صرف مال مویشی کے باڑے رکھنے والوں کو دودھ فروخت کی اجازت دینے کی ہدایت کی۔

Scroll to Top