باغ (کشمیر ڈیجیٹل)باغ، دھیرکوٹ اور گردونواح کے علاقوں میں طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری کے باعث موسم اچانک سرد ہوگی۔
دھیرکوٹ میں ژالہ باری سے سڑکوں اور گلیوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔علاقے میں شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:چیئرمین ضلع کونسل باغ سردار آصف مستعفی ،نوٹیفکیشن جاری
تحصیل دھیرکوٹ کے مختلف علاقوں میں اچانک تیز بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی جس کے باعث درجۂ حرارت میں کمی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
ژالہ باری کے دوران شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ موسم میں خنکی بڑھنے کے بعد لوگوں نے گرم کپڑے نکال لیے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک، تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف سے ڈاکٹر نجیب نقی کی ملاقات،مسئلہ کشمیر پرحمایت کا اعادہ
محکمہ موسمیات کے مطابق مظفرآباد، کوٹلی، ہٹیاں بالا، باغ، دھیرکوٹ، پلندری، برنالہ، ڈڈیال، بھمبر اور میرپور میں بارش متوقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے پیش نظر شہریوں کو احتیاط برتنے اور خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔




