ڈپٹی میئر باغ سید افراز گردیزی الیکشن کمیشن کا فیصلہ آتے ہی دفتر پہنچ گئے ،شاندار استقبال

باغ(کشمیر ڈیجیٹل) ڈپٹی میئر باغ سید افراز گردیزی کے خلاف گزشتہ سال پیش کی گئی متنازعہ تحریک عدم اعتماد الیکشن کمیشن کی جانب سے کالعدم قرار دیدی

ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن باغ سید افراز گردیزی کیخلاف میئر باغ کی سرپرستی میں گزشتہ سال جون میں تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی ۔ ،تحریک عدم اعتماد مسترد ہوتے ہی افراز گردیزی دفتر پہنچ گئے اور چارج سنبھال لیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر سعودی عرب روانہ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر اہم ملاقاتیں متوقع

تحریک کی کامیابی اور ناکامی کے متضاد دعوے کئے جا رہے تھے مگر آزاد کشمیر میں چیف الیکشن کمشنر نہ ہونے کی وجہ سے یہ معاملہ گزشتہ 9 ماہ سے حل طلب تھا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مشرقِ وسطیٰ جنگ میں شدت: عراق اور امارات کے قریب جہازوں پر حملے، حزب اللہ کی اسرائیلی اڈوں پر میزائل باری

بلدیاتی ایکٹ کے تحت میونسپل کارپوریشن باغ کے 20 کے ایوان میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے 14 ووٹ درکار تھے۔

ڈپٹی میئر باغ سید افراز گردیزی کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک میں 13 ووٹ پڑے تھے قانونی طور پر یہ تحریک ناکام ہو گئی تھی مگر میئر باغ کا تعلق چونکہ اس وقت کی حکمران جماعت تھا اور وہ بااثر شخصیت تھے جس کی وجہ سے انہوں نے ڈپٹی میئر کے دفتر کو تالا لگوا دیا تھا اور معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا گیا تھا ۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کون کرے گا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا

چیف الیکشن کمشنر نے گزشتہ روز فریقین کے وکلاء کو سماعت کرنے کے بعد ڈپٹی میئر سید افراز گردیزی کیخلاف عدم اعتماد کا ناکام قرار دیدیا جس کے بعد عوام اور میونسپل کارپوریشن باغ کے اراکین نے ایک بڑے جلوس کے ہمراہ انہیں ڈپٹی میئر کے آفس میں بیٹھایا اور انہیں مبارکباد پیش کی۔۔

Scroll to Top