ایران پر امریکا کے مزید حملے، پاسداران انقلاب ہیڈکوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ

امریکا نے پاسداران انقلاب کے ہیڈ کوارٹرکو تباہ اور ایک ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے ایکس پر بیان جاری کی گیا جس میں کہاگیا کہ ایران میں 1000 سےزائد اہداف کو نشانہ بنایا ، ایران میں بڑے پیمانے پر فضائی حملے جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے سابق صدر محمود احمدی نژاد شہید، سرکاری میڈیا نے تصدیق کردی

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ جن اہداف کونشانہ بنایا ان میں پاسداران انقلاب کا ہیڈکوارٹر شامل ہے۔ آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورسز کے ہیڈکوارٹر کو بھی نشانہ بنایا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ایرانی بیلسٹک میزائل سائٹس، ایرانی بحریہ کے جہازوں پر بھی حملہ کیا۔ تہران میں دھماکے سنے جانے پر عوام گھروں سے باہر نکل آئے اور انہوں نے اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔

ایرانی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق تہران کے شمالی حصے میں واقع گاندھی ہسپتال کو امریکی اور اسرائیلی فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کشیدگی میں کمی کی کوششوں پر آمادہ ہو گیا ، عمان کا دعویٰ

حملے کے بعد ہسپتال کے اندر ملبہ بکھرا ہوا پایا گیا اور خالی ویل چیئرز منظرعام پر آئیں۔

ایرانی نیوز ایجنسی آئی ایس این اے نے رپورٹ کیا ہے کہ تہران کے گاندھی اسپتال پر امریکا اور اسرائیل نے فضائی حملے کیے ہیں۔ایجنسی کے مطابق یہ حملہ ہسپتال کو نشانہ بنا کر انجام دیا گیا۔

فارس اور میزان نیوز ایجنسیوں نے اسپتال کے اندر سے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں اسپتال کے فرش پر ملبہ بکھرا ہوا اور خالی ویل چیئرز نظر آ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا، سفارتخانہ بند کرنے کا اعلان

اُدھر اسرائیلی فوج نے بھی اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ اس نے ایران کی حکومت سے متعلق اہداف کو تہران کے قلب میں نشانہ بنایا ہے۔فوج کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے فوجی انٹیلیجنس کی رہنمائی میں حملوں کی ایک لہر کا آغاز کیا ہے۔

تہران سے موصول ہونے والی مختلف اطلاعات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

Scroll to Top