مظفرآباد: سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) آزاد جموں و کشمیر کے مطابق حالیہ شدید بارشوں اور برفباری کے نتیجے میں مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات رپورٹ ہوئے ہیں۔
سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ان موسمی حالات کے باعث ضلع باغ میں ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ نیلم، جہلم ویلی اور باغ میں مجموعی طور پر 29 مکانات متاثر ہوئے، جن میں 11 مکمل جبکہ 18 جزوی طور پر منہدم ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: شدیدبرفباری کے بعد آزاد کشمیر کی مختلف سڑکیں بحال کر دیں ، محکمہ شاہرات
اس کے علاوہ 2 دکانیں، 2 مویشی اور ایک گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ مدرسہ، مویشی خانہ اور میرج ہال بھی متاثر ہوئے۔
شدید برفباری کے باعث مظفرآباد، نیلم، جہلم ویلی، باغ، پونچھ، سدھنوتی اور حویلی کے مختلف علاقوں میں متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوئیں۔
بعض مقامات پر سڑکیں بحال کر دی گئی ہیں تاہم پھسلن کے باعث آمدورفت میں احتیاط ضروری ہے۔
سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی نگرانی میں محکمہ شاہرات اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سڑکوں کی بحالی کے لیے بھاری مشینری تعینات کر دی گئی ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے جلد ہی باقی سڑکوں کو بھی بحال کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے کوٹلی، پیر نسورا میں برفباری میں پھنسی گاڑیوں کو ریسکیو کرلیا
اتھارٹی کا کہنا ہےکہ آئندہ دو دنوں میں مزید بارشوں اور برفباری کا امکان سے جس سے صورتحال دوبارہ خراب ہو سکتی جس کے باعث اداروں کو الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ عوام سے بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے علاوہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔




