لیپہ ویلی:شدید برفباری میں پاک فوج کے جوانوں نے کامیاب ہیلی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کر کے لائن آف کنٹرول کے دور دراز علاقہ میں مقیم مریض خاتون کو ہسپتال پہنچا کر ان کی زندگی بچا لی۔
آزاد جموں وکشمیر کے علاقے وادی لیپہ میں شدید برفباری کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہونے پر پاک فوج نے بروقت کامیاب ہیلی ریسکیو آپریشن کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے کوٹلی، پیر نسورا میں برفباری میں پھنسی گاڑیوں کو ریسکیو کرلیا
اس آپریشن کا مقصد طبی پیچیدگی کا شکار مریضہ کو فوری اور محفوظ انداز میں ہیلی ایمرجنسی سہولت سے راولپنڈی ملٹری ہسپتال منتقل کرنا تھا۔
جوانوں نے منظم انداز سے ریسکیو کی کارروائی مکمل کی اور خاتون کو سہولت کے ساتھ راولپنڈی کے ملٹری اسپتال منتقل کر دیا جہاں اب ان کا علاج ہو رہا ہے۔
پاک فوج کا یہ آپریشن دور دراز علاقہ میں ہیلی پیڈ کی تیاری سے لے کر راستوں کی بحالی اور بروقت فضائی منتقلی تک ہر مرحلہ میں اعلی نظم و ضبط کا عکاس ثابت ہوا۔
آرمی ہیلی آپریشن اس بات کا غماز ہے کہ پاک فوج ہر طرح کے حالات میں انسانی جانوں کو ترجیحی بنیادوں پر سرانجام دیتی ہے۔
مقامی آبادی کے ارکان نے ضرورت کے اس لمحے میں پاک فوج کے جوانوں کے اس اقدام کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: محمود گلی حویلی میں کئی گھنٹوں سے پھنسے مسافروں کوپاک فوج نے ریسکیو کر لیا
مقامی کمیونٹی کی طرف سے جوانوں کی پرفارمنس کو خراج تحسین پیش کیا جانا اس اعتماد کا اظہار ہے جو پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت، بروقت فیصلہ سازی اور عوامی خدمت کے جذبے پر قائم ہے۔




