کراچی : سمندر میں کشتی ڈوب گئی،6افراد کو زندہ بچالیا،4 کی تلاش جاری

کراچی (کشمیر ڈیجیٹل) منوڑہ کے قریب سمندر میں ایک کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا، جس میں 10 افراد سوار تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر :شدید برفباری،تین منزلہ مکان سمیت متعددزمین بوس،25 سیاح پھنس گئے

حکام نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چائنہ پورٹ کے قریب ایک بحری جہاز کی کشتی سے ٹکرانے کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔

بریفنگ کے مطابق کشتی میں سوار 10 افراد میں سے 6 کو ریسکیو کیا جا چکا ہے جبکہ 4 افراد کی تلاش ابھی جاری ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:شدید برفباری، تعلیمی ادارے 2 دن بند رکھنے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے حادثے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ریسکیو آپریشن کو تیز کیا جائے اور انسانی جانیں بچانے پر ترجیح دی جائے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:قومی ٹیم کے 8 کھلاڑی 88 کروڑ ، سابق کرکٹر 90 کروڑ روپے سے محروم

انہوں نے ڈی سی کیماڑی کو بھی ہدایت دی کہ آپریشن کی نگرانی کے لیے اپنی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر بھیجے۔

حادثے کے بعد پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی (PMSA) نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ PMSA کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عملے کی کوتاہی یا تیز ہواؤں سمیت ہر پہلو سے معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

انہوں نے ڈی سی کیماڑی کو ہدایت دی کہ اپنی ٹیم فوری طور پر آپریشن کی نگرانی کے لیے روانہ کرے، کشتی میں کل 10 افراد سوار تھے، جن میں سے 6 کو بچا لیا گیا جبکہ 4 کی تلاش جاری ہے۔

چند روز قبل ٹھٹھہ کے قریب کیٹی بندر کے علاقے میں شکار کے لیے جانے والی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہوئی تھی، جس میں ایک شخص جاں بحق اور ایک لاپتہ ہو گیا تھا۔

حادثے کے وقت کشتی میں آٹھ افراد سوار تھے جو آبی پرندوں کا شکار کر رہے تھے۔ مقامی ماہی گیروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چھ افراد کو بچالیا تھا۔

Scroll to Top