آزادکشمیر سمیت ملک بھرمیں بارشیں، برفباری کا نیا سپیل آنیوالا ہے: محکمہ موسمیات

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ موسمیات نے 25 جنوری سے ملک بھر میں نئے سپیل کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوجائے گا جو منگل تک جاری رہے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کراچی : سمندر میں کشتی ڈوب گئی،6افراد کو زندہ بچالیا،4 کی تلاش جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق 25 جنوری کو مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر :طوفانی برفباری،تین منزلہ مکان سمیت متعددزمین بوس

مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ 26 جنوری کو مزید علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا، جس کے باعث موسم مزید سرد ہونے کا امکان ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈڈیال:پی ٹی آئی رہنما طیب انصاری کا بیٹا عمران قتل،ملزم گرفتار

25 اور 26 جنوری کو بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے

جبکہ 26 سے 27 جنوری کے دوران گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:الیکشن 2026 : سردار عتیق کا ڈویژنل رابطہ کمیٹیوں کے قیام کا اعلان

اسی طرح مری، گلیات، اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے

محکمہ موسمیات نے شہریوں اورسیاحوں کو اس دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Scroll to Top