پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ شامل

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان سپرلیگ کے سیزن 2026 میں دو نئی فرنچائزز کو شامل۔ جناح کنونشن سینٹرمیں نئی ٹیموں کی فروخت کے حوالے سے بولی کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں ابتدائی طور پر دس گروپ شامل تھے ۔آخری وقت میں علی ترین گروپ نے دستبرداری کا اعلان کیا جس کے بعد 9 گروپس نے بولی کے عمل میں حصہ لیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اوزی ڈیولپرز نے پی ایس ایل آٹھویں ٹیم 185 کروڑ میں خرید لی

بولی کی تقریب میں میزبانی کے فرائض سلمان نصیر، وسیم اکرم اور سدرہ اقبال نے انجام دیئے۔

پی ایس ایل کی 7ویں ٹیم کے مالکانہ حقوق 175 کروڑ روپے میں خریدنے والے مالک فواد سرور نے بتایا کہ انہوں نے اپنی ٹیم کا نام حیدرآباد رکھا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل نیلامی، ایف کے ایس نے 175کروڑ میں ایک ٹیم خرید لی

آٹھویں ٹیم کے مالکانہ حقوق 185 کروڑ او زیڈ ڈویلپرز نے حاصل کئے جس کے بعد مالک حمزہ مجید کا کہنا تھا کہ انہوںنے اپنی ٹیم کا نام سیالکوٹ رکھ لیا ہے۔

پی ایس ایل کے نئے سیزن میں شامل ٹیموں کے نام

کراچی کنگز، پشاور زلمی، لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، ملتان سلطانز، حیدرآباد اور فیصل آباد کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔

واضح رہے کہ دونوں نئی ٹیموں کو مالکانہ حقوق 10 سال کیلیے دیے گئے ہیں جبکہ بولی جیتنے والے دونوں گروپس پاکستانی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ اڑ گئی،سابق ٹکٹ ہولڈر ن لیگ میں شامل

بولی کے عمل میں شامل گروپس

نیلامی کے عمل میں ایس کے ایس، او زیڈ ڈویلپرز، آئی ٹو سی ، ایم نیکسٹ، جاز، انورکس سولر انجری، پریزم ڈویلپرز، وی گول ٹلی اور ولی ٹیکنالوجیز نے بھی حصہ لیا۔

بولی جیتنے والے گروپس

سب سے زیادہ قیمت لگا کر جیتنے والے گروپس میں ایس کے ایس اور او زی ڈویلپرز شامل ہیں۔

Scroll to Top