بیواہ خواتین کی مالی امداد کا کیس پاکستان بیت المال کوارسال کردیا،جاوید ایوب

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس مظفرآباد میں شکایات کی سماعت کا سلسلہ جاری، پاکستان بیت المال کے خلاف کی جانے والی2شکایات کی سماعت ہوئی۔

سماعت میں پاکستان بیت المال کی جانب سے ڈائریکٹر خاور محمود ودیگر پیش ہوئے۔ سماعت میں شاکیان نے موقف اختیار کیا کہ ہم غریب اور بیوہ خواتین کے بار بار چکر لگانے کے باوجود پاکستان بیت المال کی جانب سے ہماری کوئی مالی امداد نہیں کی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بلاسود قرضہ سکیم: کشمیری نوجوانوں کا شرائط نرم کرنے کا مطالبہ

جس پر وفاقی محتسب آزادکشمیر کے ایڈوائزر جاوید ایوب نے کہا کہ پاکستان بیت المال کے قیام کا مقصد غریب اور معذور افراد کو مالی امداد فراہم کرنا ہے

جبکہ شاکیان کہہ رہے ہیں کہ عرصہ 6ماہ سے چکر لگا رہے ہیں اور ان کی کوئی امداد نہیں کی جا رہی جس پر پاکستان بیت المال کے ڈائریکٹر خاور محمود نے کہا کہ تمام شاکیان کے کیس تیار کر کے ہم نے اپنے ہیڈ آفس ارسال کر دیئے ہیںاور ان شاکیان کو جلد امداد فراہم کی جائے گی

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی،علی ترین کانیلامی میں شمولیت سے انکار

علاوہ ازیں ایڈوائزار برائے وفاقی محتسب جاوید ایوب نے کہا کہ آزادکشمیر کے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کیلئے ہرممکن کو شش کر رہے ہیں۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ اڑ گئی،سابق ٹکٹ ہولڈر ن لیگ میں شامل

وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں ہر شکایت کا 60دن کے اندر فیصلہ کیا جاتا ہے اور شکایت کنندہ کو انصاف فراہم کیا جاتا ہے

کوئی بھی شہری جس کو کسی بھی وفاقی ادارے کے خلاف کوئی شکایت ہو تو وہ بذریعہ آن لائن، وٹس ایپ، موبائل ایپ، ای میل یا خود دفتر میں آکر ایک سادہ درخواست کے ذریعہ بھی شکایت درج کروا سکتا ہے جس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔