آزادکشمیرسمیت119نادرا دفاتر کی سروسز معطل رہیں گی،نادرا حکام

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) نیشنل ڈیٹا بیس (نادرا) حکام کے مطابق بعض تکنیکی وجوہ کی بناء پر سیٹلائٹ کے ذریعے رابطے کی سہولیات 9جنوری2026 بروز جمعۃ المبارک صبح 8:00 بجے سے 9:30 بجے تک معطل رہیں گی۔

اس دوران سیٹلائٹ سے منسلک خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے دوردراز علاقوں میں واقع نادرا کے 119 مراکز میں خدمات کی فراہمی معطل رہے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیمیں حیدرآباد اور سیالکوٹ شامل

نادرا حکام کے مطابق اس سلسلے میں شہریوں کو ہونے والی ممکنہ پریشانی پر معذرت خواہ ہیں۔

متاثرہ مراکز کی تفصیل:آزاد جموں وکشمیر: دھیرکوٹ، ہجیرہ، ہری گھیل، ممتاز آباد، ریڑہ، خورشید آباد، سہرا، پنتھا شامل ہیں۔

گلگت بلتستان:یاسین، سی ایف سی گلگت، چوربٹ، دغونی، خرمنگ، تیسّر، شونٹر، گلاب پور، گل مت بلوچستان: جیوانی، دشت کھڈان، بلنگوار، مند، ماشکیل، واشک، ہوشاب، گوارگو، آواران، مشکے، جھا، کورک جھا، کرخ، لویی، دریجی، گڑانی کے مراکز شامل ہیں۔

تمپ، لاکھڑا، گلستان، گلستان سٹی، بارشور، نانہ صاحب، لوہی بند، شیرانی، درگ، بھیکر، رکنی، بارکھان، کاہان، ماوند، تالاو، لونی، تھل چتیالی، پنجپائی، کردگاپ، منگھوچر، مہرآباد، گِدر، دستگوواران، سانی، بھاگ، تمبو، چتر،

نادرا آفس اسلام آباد کی جانب سے بلوچستان کےعلاقوں گنداخہ، بابا کوٹ، فرید آباد، حیدرین، کنگری، صحبت پورخیبرپختونخواسی ایف سی پہاڑپور، امبر، برمل، سنٹرل اورکزئی، سی ایف سی بوتھا، سی ایف سی چرمانگ، سی ایف سی ڈوگرکے مراکز میں سہولیات معطل رہیں گی۔

سی ایف سی عیسک خیل، سی ایف سی گھلجو، سی ایف سی جنڈولہ، سی ایف سی کریز، سی ایف سی لدھا، سی ایف سی میر علی، سی ایف سی صدہ، سی ایف سی سراروغہ، سی ایف سی سرواکی، سی ایف سی تیراہ، سی ایف سی تترخیل، چمکنی سیوک، چوغہ، چھوٹا لاہور، ڈاگڑ بٹارا، دارورہ، درہ آدم خیل، ڈاٹہ خیل، گڑیم، غلام خان، اسماعیل زئی، جبار، کالکوٹ، خیری خیسرو، مکین، بکوٹ، موہاندری، اولاندر، پنیالہ، پرووہ، پنڈیالی، پڑانگ غر، سیو، شوال، شیوہ، توئی کھلا، تورکھو مورکھو، اپر مہمند، سی ایف سی بویا، سی ایف سی کلایہ، سی ایف سی کوٹ موسیٰ، سی ایف سی سپن وام، دوسالی شامل ہیں۔

Scroll to Top