اسلام آباد : پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کے آکشن کی تقریب اسلام آباد کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی جہاں پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی شروع ہوگئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کیلیے نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہورہا ہے۔
تقریب کے آغاز میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کو 9 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیموں کی نیلامی،علی ترین کانیلامی میں شمولیت سے انکار
پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم کیلئے بولی 142 کروڑ ۔ ایف کے ایس نے ساتویں ٹیم کی بولی 175 کروڑ روپےکی بولی لگادی۔ ، ایف کے ایس نے ٹیم کا نام حیدرآباد رکھ لیا
علی ترین کی دستبرداری کے بعد نو پارٹیاں بولی میں شامل ہیں ۔ آئی ٹو سی نے بولی 155 کروڑ لگادی۔ فیصل آباد، گلگت ، مظفرآباد،راولپنڈی ، حیدر آباد، سیالکوٹ سے ٹیموں کا انتخاب ہوگا۔




