اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کو سماہنی میں سیاسی طور پر بڑی تقویت حاصل ہو گئی ہے ، چوہدری رزاق نے اپنے ساتھیوں اور مسلم لیگ نون کی مقامی قیادت کے ہمراہ باضابطہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔
حلقہ ایل اے 6 سماہنی سے آزاد قافلہ کے سربراہ چوہدری محمد رزاق سیکڑوں گاڑیوں کی قیادت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں باضابطہ شمولیت کے لیے اسلام آباد پہنچے۔
سابق امیدوار اسمبلی سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن راجہ مقصود احمد خان نے کارکنان مسلم لیگ ن کے ہمراہ معزز مہمانان گرامی کا استقبال کیا۔
تقریب میں وزیر امور کشمیرانجینئر امیر مقام ،سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر،صدر مسلم لیگ ن چوہدری طارق فاروق ،سابق وزیر حکومت فاروق سکندر ،ڈی جی اطلاعات(ر) راجہ اظہر خان ،راجہ رزاق کشمیری ودیگر ہنما موجود تھے
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو سماہنی میں سیاسی طور پر بڑی تقویت حاصل ہو گئی ہے ، چوہدری رزاق نے اپنے ساتھیوں اور مسلم لیگ نون کی مقامی قیادت کے ہمراہ باضابطہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیرسمیت119نادرا دفاتر کی سروسز معطل رہیں گی،نادرا حکام
حلقہ ایل اے 6 سماہنی سے آزاد قافلہ کے سربراہ چوہدری محمد رزاق سیکڑوں گاڑیوں کی قیادت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں باضابطہ شمولیت کے لیے اسلام آباد پہنچے۔
سابق امیدوار اسمبلی سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن راجہ مقصود احمد خان نے کارکنان مسلم لیگ ن کے ہمراہ معزز مہمانان گرامی کا استقبال کیا۔
تقریب میں وزیر امور کشمیرانجینئر امیر مقام ،سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر،صدر مسلم لیگ ن چوہدری طارق فاروق ،سابق وزیر حکومت فاروق سکندر ،ڈی جی اطلاعات(ر) راجہ اظہر خان ،راجہ رزاق کشمیری ودیگر ہنما موجود تھے
چوہدری عبدالرزاق کی شمولیت کو سیاسی حلقوں میں پی ٹی آئی کے لیے بڑا دھچکا اور مسلم لیگ (ن) کے لیے نمایاں سیاسی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔
اس فیصلے سے نہ صرف سماہنی بلکہ پورے خطے میں سیاسی صف بندیوں پر اثر پڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری عبدالرزاق سیکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلے کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچے،
جہاں مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر میں شمولیت کی تقریب منعقد ہوئی۔ ان کے ہمراہ پارٹی کارکنان اور مقامی رہنماؤں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جس سے اس شمولیت کی سیاسی اہمیت مزید اجاگر ہو گئی۔
تقریب میں سابق امیدوار اسمبلی و سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) راجہ مقصود احمد خان نے کارکنانِ مسلم لیگ (ن) کے ہمراہ معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان، صدر مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق، سابق وزیر حکومت فاروق سکندر، ڈی جی اطلاعات (ر) راجہ اظہر خان، راجہ رزاق کشمیری سمیت مسلم لیگ (ن) کے دیگر سینئر رہنما اور کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے چوہدری عبدالرزاق اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی شمولیت سے حلقہ سماہنی میں پارٹی مزید منظم اور مضبوط ہوگی۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت، آئین و قانون کی بالادستی اور خطے کی ترقی کے ایجنڈے پر کاربند ہے۔
چوہدری عبدالرزاق نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ عوامی مفاد، سیاسی استحکام اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر اعتماد کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ سماہنی کے عوام کے مسائل کے حل اور علاقے کی ترقی کے لیے پارٹی پلیٹ فارم سے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس شمولیت کے بعد حلقہ سماہنی میں آئندہ انتخابات کے تناظر میں سیاسی مقابلہ مزید دلچسپ اور فیصلہ کن ہونے جا رہا ہے۔