بگ بیش

بگ بیش ٹی20 لیگ، ہوبارٹ ہریکینز نےسڈنی تھنڈرکو 6 وکٹ سے شکست دیدی

بگ بیش ٹی20 لیگ (بی بی ایل )میں سڈنی تھنڈر کے اوپنربیٹر ڈیوڈ وارنر کی 130 رنز کی ناقابل شکست اننگز ٹیم کے کام نہ آسکی ۔

ہوبارٹ ہریکینز نے سڈنی تھنڈر کو 6 وکٹ سے شکست دے دی، اس میچ میں قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے 40 رنز دئیے مگر کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے ۔

سڈنی میں کھیلے گئے اس میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا اور مقررہ 20 اوورز کے اختتام پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت کا متعصبانہ رویہ، پاکستان کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کا بھی بھارت جانے سے انکار

جس میں اوپنر بیٹر ڈیوڈ وارنر کی 11 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد  سےمزین 130رنز کی ناقابل شکست اننگ  بھی شامل تھی ۔

جوابی اننگز میں ہوبارٹ ہریکینز نے مخالف سائیڈ کی جانب سے دیا گیا 206 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں  4وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا ۔

ہوبارٹ کے بلے بازوں نے مخالف سائیڈ کے بالروں کا بھرپور طریقے سے اورخوب جم کر مقابلہ کیا اور میچ  پر مکمل کنٹرول قائم رکھا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کا ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ابتدائی اسکواڈکے نام آئی سی سی کو ارسال

ٹم وارڈ 90 رنز بنا کر پویلین لوٹے ، مچل اوون نے 45رنز بنائے ، نکھل چوہدری 29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ کریز سے واپس لوٹے ۔

یہ  کامیابی  ہوبارٹ ہریکینز کے لیے انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ اس سے ان کی بگ بیش لیگ (BBL) میں پوزیشن مزید مضبوط ہوئی ہے ۔

سڈنی تھنڈر کے لیے یہ شکست مایوس کن رہی ، خاص طور پر وارنر کی شاندار اننگز کے باوجود ٹیم کے باؤلرز میچ کو اپنی گرفت میں نہ لاسکے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ٹرائی سیریز ، افغانستان کو شکست ،پاکستان انڈر 19 نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Scroll to Top