ٹرائی سیریز ، افغانستان کو شکست ،پاکستان انڈر 19 نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرائی سیریز کے ایک اہم میچ میں افغانستان انڈر 19 کو 133 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان انڈر 19 نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز بنائے۔ مڈل آرڈر بلے باز سمیع منہاس نے ذمہ دارانہ اور رواں 56 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کو مضبوط مجموعہ فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ٹرائی سیریز : پاکستان نے زمبابوے کو 69رنز سے شکست دے دی

اوپنر عثمان خان نے 59 گیندوں پر 43 رنز جبکہ علی حسن بلوچ نے 68 گیندوں پر 39 رنز بنا کر اننگز کو سہارا دیا۔ افغانستان کی جانب سے سلام خان اور زیت اللہ شاہین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

239 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان انڈر 19 کی ٹیم پاکستانی فاسٹ بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 30.2 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر عمر زیب نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 31 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کا رخ یکطرفہ بنا دیا۔

احمد حسین نے 2 رنز کے عوض 2 وکٹیں جبکہ مومن قمر نے 26 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاندار 5 وکٹیں لینے پر عمر زیب کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انڈر19 کرکٹ ٹیم کی کامیابی پوری قوم کیلئے باعث فخرہے،فیلڈ مارشل

اس فتح کے ساتھ پاکستان نے فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنا آخری لیگ میچ 4 جنوری کو زمبابوے انڈر 19 کے خلاف کھیلے گی، جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل 6 جنوری کو پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہوگا۔

Scroll to Top