نیویارک : نیویارک کے میئر ظہران ممدانی کا وینزویلا پر امریکی حملے اور صدر اور ان اہلیہ کی گرفتاری پر سخت ردعمل سامنے آگیا ۔
نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر ظہران ممدانی نے کہا کہ انہیں وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ایک خودمختار ملک پر یکطرفہ حملہ تصور کیا جاتا ہے اور یہ بین الاقوامی قوانین کی سرا سرسنگین خلاف ورزی میں آتا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی نےسابق میئر کے فیصلے منسوخ کر دیے
میئر نیویارک نے کہا کہ رجیم چینج کی یہ کوشش صرف وینزویلا تک محدود نہیں بلکہ نیویارک میں مقیم وینزویلا کے ہزاروں شہریوں کو بھی متاثر کر سکتی ہے ۔
انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کی سلامتی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور نیویارک کے ہر شہری کی حفاظت میری ذمہ داری ہے ۔
ظہران ممدانی نے کہا کہ ان کی انتظامیہ صورت حال کی مکمل نگرانی جاری رکھے گی تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا بروقت جواب دیا جا سکے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وینزویلا کے انتظامی معاملات اب امریکہ چلائے گا:امریکی صدرٹرمپ
یا د رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے باہر بھیج دیا گیا ہے ۔
امریکا کے صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ یہ آپریشن امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کامیابی کے ساتھ انجام دیا گیا ۔
واضح رہے کہ وینزویلا کے صدر کی یہ گرفتاری وینزویلا کیخلاف امریکی فوجی دباؤ بڑھانا تھا اور گزشتہ چند ماہ میں سمندری علاقوں میں 20 سے زائد فضائی حملے کیے جا چکے تھے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکی فوجی وینزویلین صدراوراہلیہ کو بیڈروم سے گھسیٹتے ہوئے ساتھ لے گئے




