ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما لیاقت علی اعوان نے کہا کہ قائد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان مسلم لیگ ن کے حلقہ سات سے امیدوار ہوں گے۔۔
اگر وہ خود الیکشن نہیں لڑتے توآئندہ عام انتخابات میں حلقہ نمبر 7 سے پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا باضابطہ اعلان کرتا ہوں۔۔۔۔
لیاقت علی اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہہ وہ سیاست کو عوامی خدمت کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کو ترجیح دی ہے اور وہ اسی وبژن کے تحت علاقے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کر رہےہیں۔۔۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ نمبر 7 کے عوام بنیادی سہولیات، تعلیم، صحت اور روزگار کے بہتر مواقع کے منتظر ہیں، جن کے حل کے لیے وہ عملی اقدامات کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں: ایڈیٹنگ تنازعہ: بی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل اور سی ای او مستعفی
لیاقت علی اعوان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سابق دورِ حکومت میں ہونے والے ترقیاتی کام عوام کے سامنے ہیں، اور وہ پارٹی کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔۔۔۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پارٹی قیادت، بالخصوص میاں نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف قائد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔
عوامی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے، اور وہ سیاست کو ذاتی مفاد نہیں بلکہ اجتماعی ترقی کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔۔۔۔




