چکار (کشمیر ڈیجیٹل) سابق اُمیدوار اسمبلی حلقہ 6 چکار مولانا الطاف بٹ کی اہلیہ شاہراہِ سرینگر پر دھنی بکالاں کے مقام پر موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہو گئیں ۔
مولانا الطاف بٹ کی اہلیہ ہٹیاں بالا جا رہی تھیں کہ دھنی بکالاں کے مقام پر موٹر سائیکل سے گرنے کے باعث زخمی ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:باغ: گاڑی کا المناک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 6 افراد زخمی
حادثے کے فوری بعد انہیں طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: گوجرہ بائی پاس روڈ پر موٹرسائیکلوں کا المناک حادثہ، 2 افراد شدید زخمی
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ عوامی ، سیاسی و سماجی حلقوں نے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ انہیں جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔



