مظفرآباد: گوجرہ بائی پاس روڈ پر موٹرسائیکلوں کا المناک حادثہ، 2 افراد شدید زخمی

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل) مظفرآباد کے علاقے گوجرہ بائی پاس روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم، 2 افراد شدید زخمی ،ہسپتال منتقل کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرہ بائی پاس روڈ پر سکائی وے کے سامنے دو موٹر سائیکل   آمنے سامنے آگئے ، زور دار ٹکر سے دونوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومتی ایس او پیز کی خلاف ورزی پرعبدالغنی انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنس کالج سیل

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں موٹر سائیکلیں تیز رفتار تھیں اور ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، جس سے دونوں سوار سڑک پر گر کر شدید زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملتے ہی *ریسکیو 1122* کی ٹیم بروقت موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے دونوں زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی ، بعد ازاں انہیں امبور ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سی ایس ایس کرنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری،درخواستیں طلب

ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، تاہم ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مقامی افراد نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گوجرہ بائی پاس روڈ پر تیز رفتاری روکنے کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔