چکسواری : وزیراعظم  افتخار گیلانی کی آمد پر لیگی کارکنوں کا والہانہ استقبال

 میرپور / چکسواری (کشمیر ڈیجیٹل)وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی سابق اُمیدوار قانون ساز اسمبلی و رہنما مسلم لیگ (ن) چوہدری عظیم بخش کی دعوت پر چکسواری پہنچ گئے۔

وزیراعظم  افتخار گیلانی کا چکسواری میں جلسہ گاہ آمد پر بھی فقید المثال استقبا ل مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر رقص اور بھنگڑے ڈال کر اپنے قائد کا والہانہ استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم افتخار گیلانی کا دورہ میرپور،منگلا پل انٹری پوائنٹ پر فقیدالمثال استقبال

 وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کے حق میں زبردست نعرے بازی، فضا نعروں سے گونج اٹھی ۔

 استقبالیہ کے موقع پر سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق، وزیر صحت ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی ، وزیر مال راجہ ریاست ، ویر ہائیر ایجوکیشن چوہدری اظہر صادق اور وزیر برقیات راجہ ثاقب مجید بھی موجودسابق وزیر حکومت و ممبر اسمبلی چوہدری رخسار، ممبر قانون ساز اسمبلی محترمہ مریم ادریس ، سابق اُمیدوار اسمبلی چوہدری صعیب سعید، ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) چوہدری جاوید قادر اور سٹی صدر فاروق چوہان بھی موجودپارٹی قیادت، منتخب کونسلرز اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:فاروق حیدر تنگ نظر ،متعصب، بے ایمان شخص ، لیڈر نہیں مانتا، مشتاق منہاس