عمان (کشمیر ڈیجیٹل) کرکٹ کے میدان میں حریف، مگر مذہب اور اخوت کے رشتے میں ایک، پاکستان اور بنگلا دیش اے کے کھلاڑیوں نے سیمی فائنل سے قبل ایک ساتھ نمازِ جمعہ ادا کرکےمثال قائم کردی۔
اے سی سی مینز رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل سے قبل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں واقع ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں روح پرور منظر دیکھنے کو ملا۔
دونوں ٹیموں کے مسلمان کھلاڑیوں اور اسٹاف ارکان نے ایک ہی صف میں کھڑے ہوکر باجماعت نمازِ جمعہ ادا کی۔
یہ بھی پڑھیں :مظفرآباد: سنوکر مقابلے، فاتح کوقومی سطح پر کھیلنے کا موقع ملے گا
جمعہ 27 نومبر کو میچ سے قبل پیش آنے والے اس خوبصورت لمحے نے کھیل سے بالاتر اسلامی اخوت اور باہمی احترام کا پیغام دیا۔
دونوں ٹیموں کے کھلاڑی میدان میں ایک دوسرے کے خلاف مقابلہ کرنے کے باوجود عبادت کے موقع پر ایک صف میں کھڑے نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں :بال ٹیمپرنگ تنازع ،عثمان خواجہ نے کرکٹ آسٹریلیا کومعافی مانگنے کی تجویز دیدی
نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے مناظر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں، جنہیں کرکٹ شائقین نے خوب سراہا۔
صارفین نے اس عمل کو مذہبی ہم آہنگی، اتحاد اور انسانی اقدار کی بہترین عکاسی قرار دیا۔
سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش اے کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
اب پاکستان شاہینز فائنل میں اتوار 29 نومبر کو سری لنکا اے کے مدمقابل ہوں گے۔




