عوامی حقوق کے نام پر ریاست میں دہشتگردی،کالعدم ایکشن کمیٹی کا گھنائونا چہرہ بے نقاب

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) کالعدم دہشتگرد ایکشن کمیٹی کا گھنائونا چہرہ بے نقاب ،عوامی حقوق کے نام پر ریاست میں بدامنی، تشدد اور انتشار پھیلانے کے منصوبوں نے سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

 آزاد کشمیر میں گرفتار افراد کے انکشافات کے بعد کالعدم ایکشن کمیٹی کے کردار پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، جبکہ ریاستی اداروں سے فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ سامنے آنے لگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :میرپور میں بڑی کارروائی، دہشتگردایکشن کمیٹی کااہم رکن طارق محمودگرفتار،اہم انکشافات

 انکشافات کے مطابق بعض عناصر تحریک کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہوئے ریاست میں تصادم، خوف اور جنگی ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں جس کے ثبوت بھی سامنے آگئے ہیں۔

شہریوں نے کہاہے کہ عوامی حقوق کی آڑ میں تشدد، انتشار اور ریاست کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں :نیلم ویلی: دہشتگرد ایکشن کمیٹی کیخلاف کریک ڈاؤن، متعدد انتشاری گرفتار،کئی روپوش

عوام کے حقوق کے نام پر عوام ہی کو خوف، بدامنی اور تصادم کی آگ میں دھکیلنا انتہائی قابل مذمت ہے۔

ریاستی اداروں سے مطالبہ ہے کہ مبینہ انکشافات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری تحقیقات کی جائیں، ملوث عناصر کی نشاندہی کی جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔