ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی )مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز چیمپیئن شپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میچ میں سری لنکن ٹیم نے برتری حاصل کرلی۔
سینتھ جے وردھنے اور لاستھ کروسپلے کی جارحانہ سینچریوں کی بدولت سری لنکا ’اے‘ نے بھارت ’اے‘ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
اہم ناک آؤٹ مقابلے میں بھارت ’اے‘ کی جانب سے دیئے گئے 318 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کو سری لنکن بلے بازوں نے محض 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 گیندیں قبل ہی باآسانی حاصل کر لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بال ٹیمپرنگ تنازع ،عثمان خواجہ نے کرکٹ آسٹریلیا کومعافی مانگنے کی تجویز دیدی
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا ’اے‘ کو اوپنرز سینتھ جے وردھنے اور لاستھ کروسپلے نے میچ وننگ آغاز فراہم کیا۔
بائیں ہاتھ کے اوپنر سینتھ جے وردھنے نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 19ویں اوور میں محض 62 گیندوں پر اپنی سینچری مکمل کی۔
What a knock from Sineth Jayawardena 🇱🇰 🔥
105 runs off just 70 balls, including 6 sixes, to win the Player of the Match award as Sri Lanka A beat India A by 8 wickets and storm into the Asia Cup Rising Stars 2026 final https://t.co/Zqtu3HMvCG
— Sri Lanka Tweet 🇱🇰 (@SriLankaTweet) November 26, 2026
تاہم سنگِ میل عبور کرنے کے کچھ ہی دیر بعد وہ شہباز احمد کا شکار بن گئے۔70 گیندوں پر 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 105 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔
اس کے بعد لاستھ کروسپلے نے وکٹ کیپر بیٹر نشان مدھوشکا کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کے لیے 91 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔
کروسپلے 36ویں اوور میں ہرشت رانا کی گیند پر آؤٹ ہونے سے قبل 107 گیندوں پر 10 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 116 رنز بنا کر ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے۔




