جہلم ویلی (رپورٹ:عمر بھٹی راجپوت) جہلم ویلی کے شہریوں نے کہا ہے کہ آخر یہ کالعدم ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟ کشمیر کی تباہی کے درپے کیوں ہے؟ کتابیں چھین کر طلبہ کے ہاتھوں میں ڈنڈے تھمانے کی سیاست نامنظور ،طلبہ کا مستقبل داؤ پر کیوں لگایا جا رہا ہے؟تعلیمی اداروں کی بندش کے اعلان پر کالعدم ایکشن کمیٹی شدید تنقید کی زد میں آ گئی۔
کشمیر ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کتابیں چھین کر طلبہ کے ہاتھوں میں ڈنڈے تھمانے کی فسادی جتھے کی سیاست کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان ، کالعدم ایکشن کمیٹی کے عزائم مزید بے نقاب، شہریوں نے حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا
ریاست پہلے ہی مختلف مسائل اور مشکلات سے دوچار ہے، ایسے میں تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے اعلانات سے نوجوان نسل کا مستقبل مزید غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہو سکتا ہے۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لے، تعلیمی اداروں کی بندش کے اعلان سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لے اور طلبہ کے تعلیمی مستقبل کے تحفظ کیلئے مؤثر اقدامات کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ ریاست کے نوجوانوں کو احتجاجی سیاست کے بجائے تعلیم، تحقیق اور ترقی کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ مستقبل میں معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔
یہ بھی پڑھیں:ریاستی امن کیلئے کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف کارروائی ناگزیرہوچکی، عوامی حلقے
شہریوں نے مزید کہا کہ کسی بھی سیاسی یا عوامی تحریک کو طلبہ کے مستقبل کی قیمت پر آگے نہیں بڑھنا چاہیے۔ حکومت اور متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ وہ تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنائیں اور ایسے اقدامات کریں جن سے تعلیمی اداروں کا ماحول متاثر نہ ہو۔




