وادی لیپا(کشمیر ڈیجیٹل)وادی لیپا کے شہریوں نے حکومت سے کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کو امن چاہیے، احتجاج نہیں پچھلے 5، 6 ماہ سے آزاد کشمیر میں پھیلی بدامنی نے عام آدمی کی زندگی بری طرح متاثر کر رکھی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ریاستی تعمیر و ترقی،عوامی خوشحالی کے منصوبے مکمل کریں گے،وزیراعظم گیلانی
کالعدم ایکشن کمیٹی کے انتشاری ٹولے نے ریاست کو یرغمال بنا رکھا ہے،چھ ماہ سے کاروباری طبقہ تباہ ہو گیا، دکانیں بند ، مزدوربیر روزگارہوچکے ہیں۔
کالعدم ایکشن کمیٹی کی قوم دشمنی حد سے بڑھ گئی ، بچوں کی تعلیم ، مستقبل دائو پر لگادیا گیا ، سکول بند،امتحانات میں تاخیر، طلباوطالبات کامستقبل داؤ پر لگا دیا گیا ہے۔
آزاد کشمیر کا سب سے بڑا سہارا سیاحت تھا لیکن دھرنوں اور راستوں کی بندش کی وجہ سے سیاح بھی آزادکشمیر میں آنے سے گریزاں ہیں ۔کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف کارروائی ناگزیر ہوچکی ہیں۔
عوامی حلقوں کا حکومت سے صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کا دھرنا ختم کروایا جائے تاکہ معاملات زندگی بحال ہو سکیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیپلزپارٹی آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس اسلام آباد طلب
ریاست کو یرغمالی ٹولے سے واگزار کروایا جائے تاکہ بچوں کی تعلیم متاثر نہ ہو، کاروبار ی طبقے کو ریلیف ملے اور کشمیر پھر سے امن اور مہمان نوازی کا مرکز بنے۔
عوامی حلقوں کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج سب کا حق ہے لیکن احتجاج کے نام پر عوام کی روزی، بچوں کی تعلیم اور کشمیر کی سیاحت کو تباہ کرنا کسی صورت درست نہیں۔
عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کو دھرنے نہیں، امن، تعلیم اور روزگار چاہیے۔ تاکہ ریاست ترقی کرے اور لوگوں کو روزگار زندگی میسر ہو ۔حکومتی نظام موثر انداز سے آگے بڑھے ۔




