مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی تو کر دی گئی، تاہم نئے کرایہ نامے پر عملدرآمد تاحال یقینی نہیں بنایا جا سکا۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کرایوں میں کمی کا اعلان تو کیا جاتا ہے لیکن عملی طور پر مسافروں کو ریلیف نہیں مل رہا اور ٹرانسپورٹرز بدستور اپنی مرضی کے کرائے وصول کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ
شہریوں کے مطابق انتظامیہ کی ذمہ داری صرف کرایہ نامہ جاری کرنا نہیں بلکہ اس پر عملدرآمد یقینی بنانا بھی ہے ۔
اگر عوام کو مقررہ کرایوں کے مطابق سفر کی سہولت ہی میسر نہیں تو کرایوں میں کمی کے اعلان کا کیا فائدہ؟۔
شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ٹرانسپورٹ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نئے کرایہ نامے پر عملدرآمد کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات کئے جائیں۔
تمام پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں میں منظور شدہ کرایہ نامے آویزاں کروائے جائیں اور مقررہ کرایوں سے زائد وصولی کرنیوالے ڈرائیورز کیخلاف کارروائی کی جائے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو بس اڈوں، ویگن اسٹینڈز اور مختلف روٹس پر باقاعدہ چیکنگ کا نظام متعارف کروانا چاہیے تاکہ مسافروں کو معلوم ہو سکے کہ ان کے روٹ کا مقررہ کرایہ کتنا ہے اور زائد کرایہ وصول کرنے کی صورت میں وہ کہاں شکایت درج کروا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ
دوسری جانب ٹرانسپورٹرز کا مؤقف ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے کرائے نامے جاری تو کر دئیے جاتے ہیں لیکن وہ ان تک پہنچتے۔




