باغ(کشمیرڈیجیٹل)آزاد کشمیر میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے انسٹیٹیوٹس، کالجز اور یونیورسٹیاں بند کرنے کے اعلان پر باغ کی طالبہ نے فیصلے کی مخالفت، شدید مذمت اور حکومتی اداروں سے اپیل کی کہ ہے ان عناصر کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے ۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے ویڈیو بیان میں طالبہ نے کہا ہے کہ کالعدم ا عوامی ایکشن کمیٹی کے سابقہ اقدامات اور احتجاجی حکمت عملی ناکام ہونے کے بعد اب تعلیمی اداروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو انتہائی تشو یشناک ہے۔
ان کا کہنا ہےکہ اس سے قبل کاروباری مراکز، دکانداروں اور تاجروں کو متاثر کرنے کی کوششیں کی گئیں جس کے باعث کاروباری سرگرمیوں کو شدید نقصان پہنچا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:6 ماہ سے عوام یرغمال ، کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف کارروائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا
ان کہنا تھا کہ عوام کے ذہنوں کو متاثر کرنے اور انہیں مبینہ طور پر گمراہ کرنے کی کوششوں کے بعد اب نوجوان نسل کو اس صورتحال میں گھسیٹا جا رہا ہے۔
انہوں نے سوال اُٹھایا کہ آخر تعلیمی اداروں کی بندش سے کون سا مقصد حاصل کیا جا رہا ہے اور اس طرزِ عمل سے ریاست میں کس قسم کا امن قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے؟۔
اپنے بیان میں انہوں نے طلبہ کے مستقبل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ابھی عملی زندگی میں قدم رکھنے کے مراحل میں ہیں اور تعلیم حاصل کرکے اپنے روشن مستقبل کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے میں انہیں گھروں میں بٹھانا، سڑکوں پر لانا اور تعلیمی اداروں کو تالے لگانے کی طرف لے جانا کسی صورت مناسب نہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ارباب اقتدار و اختیار کالعدم ایکشن کمیٹی کیخلاف فوری سخت ایکشن لیں، شہریوں نے بڑا مطالبہ کردیا
طالبہ نے کہا کہ ہتھیار یا اسلحہ اُٹھانا ہی خطرناک نہیں ہوتا بلکہ نوجوانوں اور معصوم ذہنوں کو متاثر کرکے انہیں تعلیم سے دور کرنا بھی انتہائی نقصان دہ عمل ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان نسل ریاست کا قیمتی سرمایہ ہے اور اس کے تعلیمی مستقبل کو کسی بھی احتجاجی یا سیاسی حکمت عملی کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہیے۔




