جہلم ویلی(عمر بھٹی راجپوت) آزاد کشمیر کے شہریوں نے کالعدم ایکشن کمیٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز انتشاری کمیٹی کی طرف کبھی فورسز پر حملے، کبھی معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اب حکومت فوری طور پر ان شرپسند عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی کرے او راس کمیٹی کا مکمل خاتمہ کرے تاکہ کشمیری عوام کو اس انتشار سے نجات ملے اور وہ سکون سے زندگی گزار سکیں ۔
یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ، کالعدم ایکشن کمیٹی کی پھر دہشتگردی،فائرنگ سے پاکستان رینجرز کے آفیسر شہید
کشمیر ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی جو حرکات ہیں اورجوان کے فتنے ہیں وہ ہماری فورسز پر حملہ کرتے ہیں جو ہماری زندگی کوبہتر بنانے کیلئے تعینات ہیں ۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ اس نام نہار ایکشن کمیٹی کی طرف سے کبھی سکول بند کروا دیئے جاتے ہیں تو کبھی راستے بند کرا دئیے جاتے ہیں اور کبھی ریاست کی جانب سے عام ٹریفک کیلئے عوام کیلئے بنائی گئی سڑکیں بلاک کر دی جاتی ہیں ۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ ارباب اقتدار اور ارباب اختیار کو چاہیے کہ اس فتہ کمیٹی کافور ی طور پر قلع قمع کرے اور شرپسند عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے ۔
یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ میں امن کیلئے شرپسندوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے، شہری
کالعدم جوائنٹ عوامی کمیٹی کی وجہ سے آزاد کشمیر کے امن، کاروبار اور ترقی کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔



