مظفرآباد: سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے پبلک سروس کمیشن کی 18 اگست 2025 کی پریس ریلیز کالعدم قرار دیتے ہوئے زیرِ التوا بھرتیوں کا عمل قانون کے مطابق دوبارہ شروع اور مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔
اسسٹنٹ کمشنر، سیکشن آفیسرز اور ایس ایس ٹی جنرل لائن، سائنس و بیالوجی کے انٹرویوز کی راہ ہموار ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمتوں،تعلیمی اداروں میں داخلوں کا کوٹہ،سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آزادکشمیر نے پبلک سروس کمیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام زیرِ التوا بھرتیوں کے انتخابی مراحل قانون کے مطابق دوبارہ شروع کرتے ہوئے مکمل کرے۔
عدالت عظمیٰ نے پبلک سروس کمیشن کی جانب سے18 اگست 2025 کی پریس ریلیز کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے اوپن میرٹ کیس کے تفصیلی فیصلے کے صفحہ نمبر 26 پر قرار دیا ہے کہ جس پریس ریلیز کے ذریعے جاری انتخابی عمل روک دیا گیا تھا، وہ کالعدم قرار دے دی گئی ہےجبکہ پی ایس سی زیرِ التوا انتخابی عمل قانون کے مطابق دوبارہ شروع کرتے ہوئے مکمل کرے۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ: پاپولیشن ویلفیئر ملازمین کی برطرفی کالعدم،بحال کرنے کا حکم
عدالتی حکم سے اسسٹنٹ کمشنر، سیکشن آفیسر، ایس ایس ٹی جنرل لائن، ایس ایس ٹی سائنس، ایس ایس ٹی بائیو کی اسامیوں سمیت دیگر متعدد جریدہ اسامیوں پر بھرتیوں کے لیے انٹرویو کا راستہ ہموار ہو گیا ہے۔




