ملائیشیا نے یکم جنوری 2027 سے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا کے بغیر داخلے کی سہولت ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
ملائیشیا نے یہ اعلان 17 نومبر کو اسی روز کیا جب وزیر اعظم مودی منیلا میں آسیان سربراہی اجلاس میں موجود تھےجہاں ہندوستان نے آسیان ممالک (بشمول ملائیشیا) کے سیاحوں کے لیے مفت ای ویزا کی تجویز پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں: میرے لئے اللہ ہی کافی ہے،کشمیری نوجوان کا بھارتی فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے انکار، جام شہادت نوش کر لیا
ملائیشیا کے محکمہ امیگریشن نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2027 سے ہندوستانی شہریوں کے لیے ویزا استثنیٰ (ویزا کے بغیر داخلے) کی سہولت ختم کر دی جائے گی۔
اس تاریخ سے ملائیشیا کا سفر کرنے والے ہندوستانی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ وہاں پہنچنے سے پہلے ایک درست (ویلڈ) ویزا حاصل کر لیں۔
محکمے کے اعلان کے مطابق داخلے کے ان نظرثانی شدہ تقاضوں کے نافذ ہونے سے قبل ہندوستانی شہری یکم دسمبر 2026 سے ملائیشیا کے سرکاری پورٹل کے ذریعے ویزا کی درخواستیں جمع کروانا شروع کر سکتے ہیں۔
اس تبدیلی کے ساتھ ہی ہندوستانی مسافروں کے لیے موجودہ ویزا استثنیٰ کا نظام ختم ہو جائے گا، اور انہیں 2027 کے آغاز سے اپنے سفری منصوبوں میں ویزا کی درخواست اور اس سے متعلقہ تقاضوں کو بھی شامل کرنا ہوگا۔
محکمہ امیگریشن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ ویزا پروسیسنگ کی تمام فیسیں کسی بھی صورت میں ناقابلِ واپسی ہوں گی، چاہے درخواست منظور ہو یا مسترد۔ یہ ناقابلِ واپسی پالیسی ان صورتوں میں بھی لاگو ہوگی جہاں حکومتی پالیسی میں تبدیلی آئے یا بعد میں سفری منصوبوں میں کوئی ردوبدل کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کے 8 بھارتی طیارے مار گرانے کے دعوے پر نئی بحث،برطانوی جریدے کے انکشاف نے ہلچل مچا دی
ملائیشیا کا کہنا ہے کہ جن مسافروں نے جنوری 2027 سے ملائیشیا کا سفر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ روانگی سے قبل ضروری ویزا حاصل کر لیں اور ویزا درخواست کے عمل کے لیے کافی وقت مختص رکھیں۔
محکمے نے کہا ہے کہ ملائیشیا کی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق ملک میں داخلے کے تقاضوں میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔




