45 سالہ غیر شادی شدہ خواتین کو بھی بی آئی ایس پی میں شامل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت مالی معاونت کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

اس پروگرام کے تحت اب 45 سال یا اس سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ مستحق خواتین بھی پروگرام میں شامل ہو سکیں گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چیئرمین کورٹ چوہدری اختر کا بڑا اقدام، برن سنٹرمحکمہ صحت کے سپرد

چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے بتایا کہ بی آئی ایس پی بورڈ نے 45 سال یا اس سے زائد عمر کی ان خواتین کو پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری دیدی جن کی کبھی شادی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد ایسی خواتین بھی مالی معاونت کی اہل ہوں گی، تاہم انہیں پروگرام میں شمولیت کے لیے مقررہ اہلیت کے معیار پر پورا اترنا ہوگا۔

اس اقدام کا مقصد مالی مشکلات کا شکار غیر شادی شدہ خواتین کو بھی سماجی تحفظ کے دائرے میں لانا اور انہیں حکومتی مالی معاونت کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:نواز شریف،شہباز شریف اور مریم نواز کا دورہ مظفرآباد، سکیورٹی انتظامات مکمل

انہوں نے کہا کہ یہ وہ خواتین ہوں گی جن کی کبھی شادی نہیں ہوئی، اب یہ خواتین بھی مقررہ اہلیت کے معیار پر پورا اترنے کی صورت میں بی آئی ایس پی سے مالی معاونت حاصل کر سکیں گی۔