اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 3 روپے فی لیٹر سستاکردیا گیا جبکہ ڈیزل کی قیمت برقراررکھی گئی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسلسل 5ویں روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی
پٹرول کی نئی قیمت 325 روپے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت 358 روپے برقرارہے۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے مزید کمی کا اعلان کر دیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کے باوجود مہنگائی کا طوفان،عوام ریلیف سے محروم
اوگرا کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کا اطلاق رات 12 سے اگلے 24 گھنٹے کیلئے ہوگا۔




