یونیورسٹی آف حویلی: ایچ ای سی کا ایم فل پروگرام کیلئے این او سی جاری

حویلی کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل) یونیورسٹی آف حویلی کہوٹہ نے اعلیٰ تعلیم کے میدان میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ 

ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان نے یونیورسٹی کو ایم فل پروگرام کے اجراکیلئے این او سی جاری کر دیا ہے جس کا اطلاق رواں سال خزاں 2026) سے ہوگا۔

ایچ ای سی کی جانب سے این او سی کے اجرا کو یونیورسٹی آف حویلی کہوٹہ کی تعلیمی ترقی اور ادارہ جاتی استعداد پر اعتماد کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:یونیورسٹی آف حویلی کوایچ ای سی سے منظوری مل گئی، نئے داخلے جاری

اس پیش رفت سے خطے کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول، تحقیقی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور ایجوکیشن کے شعبے میں جدید علمی و تحقیقی مواقع میسر آئیں گے۔

ایم فل ایجوکیشن پروگرام کا آغاز آزاد جموں و کشمیر میں پوسٹ گریجویٹ تعلیم کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

جس سے نہ صرف مقامی طلبہ کو اپنے ہی خطے میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ تعلیمی و تحقیقی معیار کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:یونیورسٹی آف حویلی اور مسلم ہینڈز کے مابین معاہدہ،100 سکالر شپس کا اعلان

حویلی یونیورسٹی کیلئے یہ کامیابی مستقبل میں مزید اعلیٰ تعلیمی پروگراموں کے اجرا اور تحقیق کے نئے امکانات پیدا کرنے کی جانب بھی ایک مثبت پیش رفت ہے۔