کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل) کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹلی میں قائم کردہ برن یونٹ محکمہ صحت آزاد کشمیر کے حوالے کر دیا گیا۔
اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کوٹلی:چوہدری اختر کا آزادکشمیر کیلئے تحفہ، پہلے برن کیئرسنٹر کا افتتاح کردیا
وزیر صحت عامہ ڈاکٹر مصطفی بشیر، چیئرمین KORT چوہدری محمد اختر، اراکین قانون ساز اسمبلی اور مقامی طبی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تقریب کے دوران سیکرٹری صحت آزاد کشمیر بریگیڈیئر تاشفین بن نذیر اور KORT کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر عثمان نے برن یونٹ کی حوالگی اور وصولی سے متعلق دستاویزات کا تبادلہ کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد:غیررجسٹرڈ،غیرمعیاری پانی تیار و فروخت کرنیوالا پلانٹ سیل
بعد ازاں سیکرٹری صحت نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی کا دورہ بھی کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے طبی عملے سے ملاقات کی اور وزیر صحت کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔
برن یونٹ کی حوالگی کے بعد منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا، جس کے تحت عملے کی آسامیوں کی منظوری، بھرتی، تربیت اور تنخواہوںکیلئے مستقل بجٹ کی فراہمی کے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ یونٹ کو طویل المدتی بنیادوں پر فعال اور پائیدار انداز میں چلایا جا سکے۔




