جسٹس رضاعلی خان نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس رضا علی خان نے قائمقام چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

صدر آزاد جموں وکشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے اُن سے قائمقام چیف جسٹس آزادکشمیرکے عہدے کا حلف لیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس سے سردار حسن ابراہیم کی اہم ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

تقریب حلف برداری تقریب میں سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری طارق فاروق،جج سپریم کورٹ جسٹس خالد یوسف چوہدری،چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس سردار لیاقت حسین،سینئر جج ہائی کورٹ جسٹس سید شاہد بہار، جج ہائی کورٹ جسٹس محمد اعجاز خان نے خصوصی شرکت کی ۔

تقریب میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر)غلام مصطفی مغل،سابق چیف جسٹس منظور حسین گیلانی، سابق چیف جسٹس سردار ابراہیم ضیاء، سابق جج سپریم کورٹ خواجہ محمد نسیم، سابق جج ہائی کورٹ سردار حبیب ضیاء، سابق ایڈھاک جج مسعو د اے شیخ کی شرکت

تقریب حلف برداری تقریب میںایڈووکیٹ جنرل محمد ندیم خان،محتسب آزاد کشمیرمحمد عارف راٹھور،چیئر مین اپیلیٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو، چیئر مین ماحولیاتی ٹربیونل، ممبر سروس ٹربیونل،صدر سپریم کورٹ با ر ایسو سی ایشن فیاض حیدر نوابی بھی شریک ہوئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:45 سالہ غیر شادی شدہ خواتین کو بھی بی آئی ایس پی میں شامل کرنے کا فیصلہ

صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن راجہ جہانگیراکرم، صدر سینٹرل بار ایسوسی ایشن راجہ ضیغم ا فتخار،وائس چیئرمین بار کونسل راجہ اشتیاق، سابق ایڈووکیٹ جنرل زبیر راجہ، رجسٹرار سپریم کورٹ،محکمہ قانو ن کے آفیسران و اہلکاران، سینئر وکلا ء، خواتین وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

قبل ازیں سیکرٹری قانون انصاف و پارلیمانی امور محمد ادریس عباسی نے قائم مقام چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر کی تقرری کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔