کوٹلی:چوہدری اختر کا آزادکشمیر کیلئے تحفہ، پہلے برن کیئرسنٹر کا افتتاح کردیا

کوٹلی (کشمیر ڈیجیٹل) صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب  خان نے کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے تعاون سے تعمیر اپنی نوعیت کے پہلے برن کیئر سنٹر کا افتتاح کر دیا۔

صدر ریاست ڈاکٹر نجیب نقی نے کوٹلی ڈی ایچ کیو ہیڈکوارٹر ہسپتال میں افتتاحی تختی کی نقاب کشائی کرکے سنٹر کا افتتاح کردیا گیا۔

اس موقع پر وزراء حکومت، ممبر اسمبلی، چیئرمین کورٹ چوہدری اختر حسین اعلیٰ سرکاری حکام، سیاسی و سماجی شخصیات، طبی ماہرین اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

چیئرمین کورٹ چوہدری اختر حسین کی جانب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کوٹلی میں برن کیئر سنٹر کا قیام ضلع کوٹلی سمیت آزاد کشمیر کے عوام کے لیے صحت عامہ کی سہولیات میں ایک اہم اضافہ ہے

برن کیئر سنٹر میں جھلسنے اور آتشزدگی کے واقعات میں متاثر ہونے والے مریضوں کو علاج معالجے کی خصوصی سہولیات مقامی سطح پر میسر آ سکیں گی۔

اس منصوبے سے نہ صرف مریضوں کو بروقت طبی امداد کی فراہمی میں مدد ملے گی بلکہ انہیں علاج کے لیے دیگر بڑے شہروں اور ہسپتالوں کا رخ کرنے کی ضرورت بھی کم ہو گی۔

اس موقع پر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور محکمہ صحت کے دیگر افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔برن کیئر سنٹر کا قیام عوام کو معیاری، جدید اور خصوصی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے ایک قابلِ قدر اقدام ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیر جنگلات وقار احمد نور کا دورہ چکار،عوامی مسائل نظرانداز، کئی سوالات اُٹھ گئے

اس منصوبے میں سرکاری اداروں اور نجی شعبے کے اشتراک اور سماجی تعاون کی اہمیت بھی نمایاں ہوتی ہے۔

مقامی سطح پر خصوصی طبی سہولت کی دستیابی سے نہ صرف مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو درپیش مشکلات میں کمی آئے گی بلکہ ضلع کوٹلی میں طبی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

افتتاحی تقریب میں وزیر حکومت برائے صحت عامہ ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی، وزیر سیاحت، صنعت و تجارت، کھیل و امور نوجواناں چوہدری عبدالرحمن، وزیر مال و بورڈ آف ریونیو و بحالیات راجہ محمد ریاست خان، وزیر تعلیم انجینئر سردار عمیر نعیم ایڈووکیٹ، ممبر اسمبلی راجہ آصف، سیکرٹری صحت ، ڈپٹی کمشنر کوٹلی محمد عثمان صارم، ایس پی چوہدری عدیل احمد لنگڑیال، برن کیئر سنٹر کے ڈونر ممتاز سماجی شخصیت چوہدری اختر، کوآرڈینٹر KORT مبارک علی بسمل ،سابق سینئر وزیر ملک محمد نواز، سابق وزیر حکومت سردار فاروق سکندر ایڈووکیٹ، سابق امیدوار اسمبلی فاتح محمود کیانی ،ڈی ایم ایس ڈاکٹر آفتاب چوہدری، چوہدری محبوب الٰہی ایڈووکیٹ، انور میموریل کے ڈاکٹر یعقوب، ریٹائرڈ ڈی ایس پی سردار شاداب، مسلم لیگی رہنما راجہ افتخار، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سردار نصراللہ خان، ڈاکٹر ظفر،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سید شفقت حسین شاہ، صدر ڈسٹرکٹ بار حق نواز بٹ، ممبر ضلع کونسل چوہدری جنگی، چنار لیب کے راجہ مہتاب، ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت ملک طارق، پاپولیشن آفیسر سردار امجد رفیق، ناصر کمال ایڈووکیٹ اور سماجی رہنما مبارک بسمل سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔