اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف 17 نومبر بروز منگل کو آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا دورہ کریں گے ، دورے کے دوران وہ 100 روزہ پلان کو حتمی شکل دیں گے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی مظفرآباد آئیں گی جبکہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی بھی دورے میں شرکت متوقع ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف اور عاصم منیر مسلم دنیا کی بااثر ترین شخصیات میں پہلے نمبر پر آگئے
دورے کے دوران مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت کی جانب سے آزاد کشمیر کی ترقی و خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز اور مختلف منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کو آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی سیاسی و تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مریم نواز کے ہنر مندی منصوبوں کی آزاد کشمیر میں بھی گونج، ٹیوٹا نے بڑا فیصلہ کر لیا
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر نے اپنی مرکزی قیادت کے استقبال کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ مظفرآباد میں استقبال کے انتظامات اور دیگر تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔




