پنجاب میں کرشنگ سیزن حکومت نے بڑا اعلان کردیا

لاہور ( کشمیر ڈیجٹیل )پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں گنے کا کریشنگ سیزن 15 نومبر سے شروع کرنے کی منظوری دے دی۔

فوڈ سیکیورٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 15 نومبر سے کرشنگ سیزن شروع کرنے کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :بڑی خوشخبری! پنجاب کے دریاؤں سے خالص سونا نکل آیا؟ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے  خبر سنا دی

رواں سال صوبہ بھر میں 24لاکھ52ہزار ایکڑز پر گنے کی فیصل کاشت ہے ۔گزشتہ  سال کی نسبت 16فی صد زائد رقبہ پر گنا کاشت کیا گیا ہے۔

گنے کی قیمت شوگر ملز خود مارکیٹ فورسز کے میکینزم کے تحت تعین کریں گی۔پنجاب حکومت اس قیمت کو مانیٹر کرے گی اور کسانوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :بارش،برف باری کاالرٹ، سیاحوں کو پہاڑی علاقوں سے دور رہنے کا انتباہ

 پنجاب میں کل 47 شوگر ملز میں 41 ملیں فنکشنل ہیں۔ پنجاب فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کر دیں۔

حکومتی نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی پر شوگرکین ایکٹ کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔