آئرلینڈ :گرینڈ ڈنر کے مقام سے بم برآمد،عالمی رہنما بال بال بچ گئے

آئرلینڈ (کشمیر ڈیجیٹل) عالمی رہنماؤں کی بڑی بیٹھک کے بعد عشائیہ کے مقام سے بم برآمد ، سکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔

عالمی بیٹھک کے بعد عشائیہ تقریب میں بم برآمد ہونے پر آئرش سکیورٹی اقدامات پر سوالیہ نشان کھڑے کردیئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ واقعہ جمعے کے روز میریئن اسکوائر میں پیش آیا جہاں ایک دفتر کی عمارت میں مشتبہ آلہ موجود ہونے کی اطلاع پولیس کو موصول ہوئی تھی۔

آئرش پولیس کے مطابق ابتدائی جائزے کے بعد دفاعی افواج کی ایکسپلوسیو آرڈیننس ڈسپوزل ٹیم کو طلب کیا گیا۔

فوجی ماہرین نے موقع پر پہنچ کر مشتبہ آلے کا معائنہ کیا اور اسے محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کی نئے صوبوں کے قیام پر ریفرنڈم کیلئے تیاریاں مکمل

پولیس نے اپنے بیان میں دھماکا خیز آلے کو ابتدائی طور پر سادہ ساختہ لیکن قابلِ استعمال قرار دیا ہے۔

حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا کہ دھماکا خیز مواد عمارت میں کب رکھا گیا تھا اور اس کے پیچھے کون ملوث ہوسکتا ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب ایک روز قبل اسی علاقے میں یورپی سیاسی برادری کے سربراہی اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا تھا۔

آئرش وزیراعظم میہال مارٹن کی میزبانی میں نیشنل گیلری آف آئرلینڈ میں ہونے والی تقریب میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون بھی شامل تھے۔
برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم اور کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی سمیت متعدد رہنما عشائیہ تقریب میں شریک تھے۔

عشائیے کے موقع پر علاقے میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے اور متعدد سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردی گئی تھیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرواعظ عمرفاروق تیرہویں بار500 بااثرترین مسلم شخصیات میں شامل

آئرش پولیس کے مطابق دو روزہ سربراہی اجلاس کے دوران ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا سکیورٹی آپریشن کیا گیا۔

حکام نے تاحال کسی گرفتاری، حملے کے ممکنہ محرک یا عالمی رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی سازش سے متعلق کوئی تفصیل جاری نہیں کی۔ تحقیقات جاری ہیں۔